ابنا: مظاہرین نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت انقلابیوں کو قید کرکے عوامی تحریک نہیں روک سکتی ۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کو بیرونی طاقتوں کا آلہ کار قراردیا اور کہا کہ منامہ حکومت بیرونی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے۔ دراین اثنا ایک انقلابی رہنما علاء الشہابی نے کہا ہےکہ ملت بحرین آل خلیفہ کی شاہی حکومت کو غیر قانونی سمجھتی ہے اور تاکید کرتی ہے کہ حکومت کے سارے ہتھکنڈے ناکام ہوکر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منامہ کو پانچ سو سیاسی قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کرنا ہوگا۔ علاء الشہابی نے کہا کہ انقلابیوں کو کچلنے سے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کو بقا حاصل نہیں ہوگي کیونکہ حتمی کامیابی نزدیک ہے اور عوام آل خلیفہ کی سرنگونی تک تحریک جاری رکھیں گے۔ ادھر منامہ حکومت کےبڑھتے ہوئے ظلم و ستم کے پیش نظر الجزیرہ چینل اپنی خاموشی توڑنے پرمجبور ہوگيا۔ الجزیرہ اور دیگر عرب چینلوں نے امریکہ اور مغربی چینلوں کی طرح بحرین کے انقلاب کو سنسر کررکھا ہے۔ الجزیرہ نے بحرین کے بارے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے خبردی ہے کہ بحرینی فوج کے کارندوں نے عالی نامی علاقے میں ایک انقلابی کے جلوس جنازہ پر حملہ کرکے دسیوں افراد کو زخمی کردیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی فوج نے جلوس جنازہ میں شریک لوگوں پر آنسو گیس کے گولے داغے جس سے کئي لوگ زخمی ہوگئے۔ بحرین کے عوام اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے جو اپنے اھل سنت بھائيوں کے ساتھ شاہی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔........ /169
24 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 280290
بحرین میں عوامی تحریک جاری ہے اور ملت بحرین نے آج بھی مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا۔